لاہور چڑیا گھر کا واحد سپیرا عبدالغفور انتقال کر گیا، 37 سال خدمات سرانجام دیں

لاہور چڑیا گھر کا واحد سپیرا عبدالغفور انتقال کر گیا، 37 سال خدمات سرانجام دیں

لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور چڑیا گھر کا واحد سپیرا عبدالغفور انتقال کر گئے۔ مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ عبدالغفور 1979ء میں بطور سنیک کیپر بھرتی ہوئے تھے۔ 1996ء میں انہوں نے ریٹائرمنٹ لے لی بعدازاں لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ان کے تجربہ کو دیکھتے ہوئے ڈیلی ویجز ملازم کے طور پر بھرتی کر لیا 1997ء سے 2017ء تک چڑیا گھر میں خدمات انجام دیتے رہے۔ لاہور چڑیا گھر کے لیے عبدالغفور کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔