پنجاب یونیورسٹی اور کمشن آن سٹیٹس آف ویمن کے درمیان خواتین کے حقوق بارے آگاہی کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی اور پنجاب کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن کے درمیان خواتین کے حقوق بارے آگاہی دینے اور طلباء و طالبات کو تحقیق میں مصروف عمل رکھنے کے لئے معاہد ہ طے پاگیا۔ اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی آفس کے کمیٹی روم میںہوئی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر ، چیئرپرسن پنجاب کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن فوزیہ وقار، ڈین فیکلٹی آف بیہوریل اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے گفتگو میں پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا کہ معاشرے میں عورت کو مضبوط بنانے اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔