بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال میں آنکھوں کا پیچیدہ ترین کامیاب آپریشن

بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال میں آنکھوں کا پیچیدہ ترین کامیاب آپریشن

لاہور (پ ر) بحریہ انٹر نیشنل ہاسپٹل بحریہ آرچررڈ لاہور میں دنیا کے نایاب ترین کورنیل ٹرانسپلانٹ آپر یشن کی کامیابی نا صرف بحریہ انٹرنیشنل ہاسپٹل کیلئے ایک اعزاز ہے بلکہ پاکستان میں شعبہِ صحت میں ایک نئے دور کی نوید ہے ۔2 گھنٹے جاری رہنے والی اس پیچیدہ ترین سرجری کے لیے کورنیا سری لنکا سے درآمد کیا گیا تھا ۔ملک کے ممتاز ڈاکٹرز اہد کمال صدیقی اور ڈاکٹر فاروق احمد کی رہنمائی میں فارن کوالیفائڈ سرجنز ،ڈاکٹرز اور سٹاف نے اس سرجری میںبھر پور حصّہ لیکر تا ریخ میں اپنا نام لکھوا لیا۔اس موقع پر سینئر داکٹر ز نے بحریہ انٹر نیشنل ہاسپٹل کے کورنیا ٹرانسپلانٹ پروگرام اور ہاسپٹل میں موجود بین الاقوامی سہولیات کی دل کھول کے تعریف کی۔اس تاریخی آپریشن سے مستفید ہونے والے مریض اور اس کے لواحقین نے بحریہ ٹائون اور ملک ریاض حسین چیئرمین بحریہ ٹائون کے حق میں خصوصی دْعائیں کیں۔