نواز شریف سیاسی شہادت اور جرائم پر کلین چٹ ملنے کا خواب بھول جائیں: میاںمحمودالرشید

نواز شریف سیاسی شہادت اور جرائم پر کلین چٹ ملنے کا خواب بھول جائیں: میاںمحمودالرشید

لاہور ( سپیشل رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا کہ شریفوں کی بدمعاشیاں ختم، نواز شریف سیاسی شہادت اور جرائم پر کلین چٹ ملنے کا خواب دل سے نکال دیں،اداروں کیخلاف سازش میںحاقان عباسی نا اہل وزیراعظم کے سہولت کار بن گئے،صادق اور امین نہ ہونے پر نا اہل ہونیوالے اپنے جرائم پر جیل جائیں گے، نواز شریف کارکنان کے اغوا کا ڈرامہ رچا کر فوج کیخلاف ایک اور گھنائونی ساز ش کر رہے ہیں، سانحہ ماڈل ٹائون کی رپورٹ جاری کرنا ہی پڑیگی، حدیبیہ پیپرز ملز کیس دھیلے کی کرپشن نہ کرنیوالوں کے دعویداروں کی منی لانڈرنگ بے نقاب کریگا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ شریف خاندان نے ملک پر سول آمریت نافذ کر رکھی ہے۔ اسی لئے تحریک انصاف نے نیا مینڈیٹ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔