مقابلے کے امتحانات میں عمر کی حد مقرر کرنے پرپی سی ایس سے جواب طلب

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے مقابلے کے امتحانات کیلئے عمر کی حد مقرر کرنے کے خلاف دائر درخواست میں پنجاب پبلک سروس کمیشن اور پنجاب حکومت سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔گزشتہ روز فاضل عدالت نے وقاص کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن ہر سال مقابلے کے ان امتحانات کیلئے کمیشن خود ہی امیدواروں کی عمر کی حد مقرر کر تا ہے، کمیشن کی جانب سے امیدواروں کی عمر کا تعین کیا جانا پنجاب پبلک سروس کمیشن آرڈیننس 1978 اور پنجاب پبلک سروس ریگولیشن1887 کی خلاف ورزی ہے، دونوں قوانین مقابلے کے امتحان میں شرکت کیلئے امیدواروں کی عمر کے تعین کے بارے میں خاموش ہیں۔ دریں اثناء لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب سروس ٹربیونل کے ججز کی خالی آسامیاں مکمل کرنے کیلئے دائر درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 12 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔