حکومت پنجاب تعلیمی معیار بہتر بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہے: خلیل سندھو

لاہور (خصوصی نامہ نگار)صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے نے عالمی لٹریسی ڈے منائے جانے کے حوالے سے کہا ہے حکومت پنجاب دن رات صوبہ بھر میں تعلیمی معیار کو بہتر سے بہتر بنانے میں کوشاں ہے اور وزیراعلیٰ پنجا ب کی زیر نگرانی محکمہ لٹریسی و نان فارمل بیسک ایجوکیشن پنجاب بھر کے دور دراز علاقوں میں تعلیم کی شمع روشن کیے ہوئے ہے۔ اس وقت صوبہ بھر کے محکمہ لٹریسی کے 13ہزار نان فارمل سکولوں میں 4لاکھ سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں۔ اسی طرح تعلیم بالغاں کے لیے 6300سینٹرز میں 36ہزار سے زائد افراد تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔