”صحت کے مسائل اور حکومتی ذمہ داریوں“ پر ہمدرد شوریٰ کا اجلاس آج ہوگا

لاہور (خصوصی رپورٹر) ”صحت کے مسائل‘ عوام کے حقوق کے اور حکومت کی ذمہ داریاں“ کے موضوع پر شوریٰ ہمدرد لاہور کا اجلاس آج 30 اگست شام پانچ بجے ہمدرد مرکز (لٹن) روڈ ہوگا۔سیکرٹری ہمدرد شوریٰ سید علی بخاری کے مطابق ڈاکٹر اظہار احمد چودھری خصوصی طور پر شریک ہوں گے جبکہ بشریٰ رحمن، ابصار عبدالعلی، جنرل (ر) راحت لطیف، حامد سعید اختر، ناصرہ اقبال، احمد اویس، طارق اسماعیل ساگر، تاثیر مصطفیٰ، ڈاکٹر اسلم ڈوگر، خالد نصر، بریگیڈئر (ر) اشفاق احمد، ڈاکٹر اے آر چودھری، پروفیسر نصیرچودھری، شائستہ حسن، رانا امیر، سید احمد حسن و دیگر بھی شرکت کرینگے۔