اچھرہ میں کم سن گھریلو ملازمہ پر تشدد کی ہیومن لبریشن کمشن کی مذمت

لاہور (خصوصی نامہ نگار)ہیومن لبریشن کمشن پاکستان کی نمائندہ امن سہوترا نے اچھرہ مےں مالکان کے تشدد کا شکار ہونے والی کمسن گھریلو ملازمہ معصومہ سعدیہ پر تشدد کی زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بچوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنے مےں ناکام ہوچکی ہے آج بھی بچوں سے گھروں، فیکٹریوں سمیت تمام کاروباری مراکز مےں سرِعام مشقت لی جارہی ہے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک بھر مےں کمسن معصوم بچوں سے مشقت لینے کے جُرم کی روک تھام کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے جائےں۔