لاہور غیرقانونی مویشی منڈیاں قائم کرنے پر دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری
لاہور(خبر نگار) محکمہ داخلہ پنجاب نے ضلعی حکومت کی درخواست پرشہر بھرمیں غیرقانونی مویشی منڈیاں قائم کرنے کے خلاف دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔اس سلسلہ میں محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کی مطابق مختص مقامات کے علاوہ دیگر جگہوں پر مویشی فروخت کرنے والوں کیخلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہوگی۔شہر بھر میں مویشی منڈیوں کیلئے 7مقامات مختص کیے گئے ہیں اسکے علاوہ کہیں اور قربانی کے لیے جانور پیچنا غیر قانونی ہوگاکیونکہ غیرقانونی مویشی منڈیاں لگنے سے ماحول خراب اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے۔ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔