پنجاب حکومت تعلیمی اداروں کو بین الاقوامی معیار کے برابر لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے: رضا گیلانی

لاہور (سٹا ف رپورٹر)حکومت پنجاب صوبہ کے اعلی تعلیمی اداروں کو بین الاقوامی معیار کے برابر لانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ پنجاب میں 176 ملین روپے کی لاگت سے پہلی عالمی معیار کی سٹاف ڈویلپمنٹ اکیڈمی کا قیام اس مقصد کے حصول کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے قائم کی جانے والی صوبہ کی پہلی سٹیٹ آف دی آرٹ سٹاف ڈویلپمنٹ اکیڈمی کے افتتاح کے موقع پرکیا۔