نواز شریف وکلاء کو ججز کیخلاف اکسا رہے ہیں: محمود الرشید

لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف نے کہا ہے کہ وکلا کو ججوں کیخلاف اکسانے کے نتائج بھیانک ہونگے، نواز شریف ہوس اقتدار میں ملکی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں،یہ روایت پڑ گئی تو ہر شخص اپنی عدالت لگا لے گا جو انتہائی خطرناک رجحان ہوگا، رویہ نہ بدلا گیاتو تحریک انصاف سڑکوں پر آئے گی۔ ن لیگ نے ملک کا بہت نقصان کیا ہے، آج تک کسی ملک نے کھلی دھمکیاں نہیں دیں جیسے آج دی جارہی ہیں، جی ایم ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنہیں سپریم کورٹ نے مافیا اور نااہل قرار دیا ان کے خلاف متحد ہو کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے، سانحہ ماڈل ٹائون کے انصاف اور لوٹ مار کے خاتمہ کے حوالے سے ہماری ہم آہنگی رہی ہے۔ اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے کہا ڈور ٹو ڈور جائینگے اور مافیا کی جماعت کو شکست دینگے، اس موقع پر شوکت علی چودھری سیکرٹری جنرل پاکستان مزدور محاذ، فضل واحد صدرآل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن نے بھی عوامی تحریک کی طرف سے تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی حمایت کا اعلان کیا۔