پنجاب ٹیچرز یونین کا اجلاس 24 اگست کو احتجاج کا اعلان

لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کا اجلاس مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز کی زیر صدارت لاہور میں ہوا جس میں رانا لیاقت علی چوہدری محمد علی، میاں ارشد، اسلم گھمن ، سعید نامدار، مرزا طارق، رانا خالد، امتیاز شاہین، غفار اعوان، طاہر اسلام، حافظ نذیر گجر، مرزا اختر بیگ، فقیر حسین ود یگر عہدیداران نے شرکت کی۔ راہنماﺅں نے کہا کہ اساتذہ کے مسائل حل کئے بغیر تعلیمی میدان میں ترقی ناممکن ہے۔کلریکل اور ٹیکنیکل سٹاف کی اپ گریڈیشن ہو چکی لیکن اساتذہ کو طفل تسلیاں دی جار ہی ہیںاپ گریڈیشن کی سمری مذاق بن چکی ہے۔ کور کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق 24اگست کو 2بجے دن پریس کلب لاہور کے سامنے پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔