میٹرک بورڈ امتحانات2017 KIPS کے طلبہ کی20 ٹاپ پوزیشنز

لاہور (پ ر) میٹرک 2017 کے سالانہ امتحانات میں KIPS کے 20 طلبہ نے فیڈرل، لاہور، فیصل آباد، ڈی جی خان ، سرگودھا، بہالپور، ساہیوال اور ایبٹ آباد بورڈز میں ٹاپ پوزیشنز حاصل کیں۔ فیڈرل بورڈ میں KIPS سرگودھا کیمپس نے پاکستان بھر میں پہلی پوزیشن جبکہ KIPS گلبرگ کیمپس اور سیٹلائیٹ ٹاﺅن ، راولپنڈی کیمپس نے بالترتیب دوسری اور تیسر ی پوزیشنز حاصل کیں۔ لاہور بورڈ میں KIPS شاہدرہ کیمپس نے پہلی ، چوبرجی کیمپس دوسری اور گڑھی شاہو کیمپس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فیصل آباد بورڈ میں طلبہ نے 1090 اور 1085 نمبرز سے پہلی پوزیشنز حاصل کیں۔ ڈی جی خان کیمپس سے ہادیہ بشیر نے1087 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔