پاک قطرفیملی تکافل کو اے ڈبل پلس (A++) ریٹنگ تفویض

کراچی(کامرس رپورٹر)وی آئی ایس کریڈٹ ریٹنگ کمپنی اور پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (پاکرا) نے پاک قطرفیملی تکافل کیلئے مستحکم آئو ٹ لک کے ساتھ انشورر فنانشل اسٹرینتھ ریٹنگ 'A++'تفویض کی ہے۔تفویض کردہ ریٹنگ پالیسی ہولڈرز کی ذمہ داریوں اور معاہدہ کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی اعلیٰ صلاحیت کی نشاندہی کرتی ہے جو کمپنی کی منا سب کیپٹلائزیشن اور لیکویڈیٹی پروفائل سے ظاہرہوتی ہے۔