ایندھن بحران سے عالمی جی ڈی پی سکڑ جائے گا، میاں زاہدحسین
کراچی ( کامرس رپورٹر) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ایندھن کے عالمی بحران پر قابو نہ پایا گیا تو اس سے تقریباً تمام ممالک کا جی ڈی پی سکڑ جائے گا، غربت بڑھے گی اور ماحول بری طرح متاثر ہو گا، ایندھن کے بحران کی وجہ سے گیس، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے تاہم سب سے زیادہ اضافہ کوئلے کی قیمت میں ہو رہا ہے جس سے اس دم توڑتی ہوئی صنعت کو نئی زندگی مل گئی ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ کوئلے کی قیمت دگنی ہو گی ہے اور اسکی مانگ بھی مسلسل بڑھ رہی ہے جس سے پاکستان سمیت ساری دنیا بجلی ، دھاتوں، سیمنٹ ، کیمیکل ، کاغذ، شیشے، ٹیکسٹائل اورکاٹن فائبر وغیرہ کی پیداوار مہنگی ہونے سے ان اشیاء کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہو جائے گا۔