دبئی ایکسپو:پاکستانی  پویلین توجہ کا مرکز


کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان پویلین میں غیرملکی سیاحوں کی دلچسپی دیکھنے میں آرہی ہے،190 ممالک کے پویلین ’’دبئی ایکسپو 2020‘‘میں موجود ہیں، پاکستان کی منفرد ثقافتوں سے مزین شناخت ’’پاکستان پویلین‘‘ سے عیاں ہونے لگی۔ پویلین میں بڑی اسکرینز پر پاکستان کے انمول سیاحتی علاقوں کی عکاسی کی گئی ہے۔