روپے کے مقابلے ڈالر کی  قدر میں اضافے کا رجحان 

کراچی ( اے پی پی) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 30پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158روپے سے بڑھ کر158.30روپے اور قیمت فروخت158.10 روپے سے بڑھ کر158.40روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت

158.90روپے سے بڑھ کر159روپے ہو گئی ۔