ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کا ایک  ارب افراد تک رسائی اور گرین  ماحولیاتی ایکشنز کا نیا عالمی اتحاد 

کراچی (کامرس ڈیسک)ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک ماحولیاتی بہتری کے لیے کی جانے والی کاوشوںکے حوالے سے گرین کنزیومر کے طرز عمل کو تقویت دینے کے لیے نئے عالمی اتحاد کا حصہ بن گیا۔" ایوری ایکشن کائونٹس" (EAC) اتحاد ، گرین ڈیجٹیل فنانس الائنس (GDFA) کی جانب سے متعارف کردہ ہے، جسے MAVA فائونڈیشن کے فنانس فار بائیو ڈائیورسٹی (F4B)کی جانب سے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں ۔اس اتحاد کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں گرین ٹیک سلوشنز کے حوالے سے ہونے والی تبدیلی کی جانب لوگوں کو متوجہ کرنا اور اس کے فروغ کی غرض سے معلومات فراہم کرنے کے لیے پیمنٹ کے ہر پلیٹ فارم اور کنزیومر گڈز کمپنی کے گرین طرز عمل پر توجہ دینے میں مدد فراہم کرنا ہے ۔اس معاہدہ پر گفتگو کرتے ہوئے ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک؍ایزی پیسہ کے سی ای او،محمد مدثر عاقل نے کہا کہـ" ہمیں یقین ہے کہ شراکت داری اور ٹیکنالوجی کے ذریعے نہ صرف ہم ترقی کی جانب گامزن ہو سکتے ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کو بھی ایک بہتر مستقبل فراہم کرسکتے ہیں ۔اس حوالے سے ڈیجیٹل فنانس ہی وہ طریقہ ہے جس سے نہ صرف ماحول کو لاحق خطرات کم ہوجائیں گے بلکہ دنیا بھر کے ممالک کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے"۔