پاک قطر فیملی تکافل کا ڈائو یونیورسٹی  آف ہیلتھ سائنسز کے ساتھ معاہدہ!

کراچی(کامرس ڈیسک) پاک قطر فیملی تکافل نے اپنے صارفین کو اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنے کیلئے ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ڈائو یونیورسٹی ہسپتال اپنی نوعیت کا ایک بہترین ہسپتال ہے جس میںتمام بڑی بیماریوں کے علاج کی بہترین خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ پاک قطر فیملی تکافل کے پینل پر ڈائو ہسپتال کی شمولیت سے ہیلتھ کارڈ ہولڈر صارفین صحت کی معیاری خدمات حاصل کرسکیں گے۔  معاہدے پر پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عظیم اقبال پیرانی اور ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے رجسٹرار ڈاکٹر اشعر آفاق نے دستخط کیے۔ اس موقع پر ڈائویونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر ایم سعید قریشی اور دونوں اداروں کی سینئر مینجمنٹ بھی موجودتھی۔ اس موقع پر پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عظیم اقبال پیرانی نے کہاکہ ہمیں اپنے پینل پر ڈائو یونیورسٹی ہسپتال کی شمولیت سے خوشی ہے اور یہ معاہدہ اپنے معزز صارفین کو صحت کی بہترین خدمات فراہم کرنے کے ہمارے عزم کا حصہ ہے۔ امید ہے کہ ہمارے پینل کے بہت سے صارفین اس ہسپتال میں علاج کی سہولت سے فائدہ اٹھا ئیں گے۔ اس موقع پر ڈائویونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر ایم سعید قریشی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم نتیجہ خیز کاروباری شراکت کے خواہ ہیںاور ہم یہاں ڈائو ہسپتال میں پاک قطر فیملی تکافل کے ممبران کو بین الاقوامی معیار کی صحت کی بہترین خدمات فراہم کریں گے۔ پاک قطر تکافل اپنے معزز ممبران کو بہترین خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔