پاک قطر تکافل نے آئی ایس او 27001سرٹیفکیشن حاصل کرلیا
کراچی ( کامرس رپورٹر )پاکستان کے سب سے بڑے تکافل گروپ پاک قطر تکافل گروپ نے انفارمیشن سیکوریٹی مینجمنٹ سسٹم (آئی ایس ایم ایس)کے مطلوبہ معیارپر پورا اترتے ہوئے رسک ایسوسی ایٹس سے تصدیق کے بعد آئی ایس او /آئی ای ایس 27001:2013 کی سرٹیفکیشن حاصل کرلی ہے۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں پاک قطر جنرل تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ناصر علی سیّد، پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عظیم آئی پیرانی، ڈائریکٹر پروفیشنل سروسز رسک ایسوسی ایٹس کاشف حسن سمیت دونوں کمپنیوں کی سینئر مینجمنٹ نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاک قطر جنرل تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ناصر علی سیّدنے کہاکہ یہ سرٹیفکیشن حاصل کرنا پاک قطر تکافل کیلئے اعزاز ہے۔ آئی ٹی اور کاروباری محکموں کے درمیان تسلسل برقرار رکھنے کیلئے انفارمیشن سیکوریٹی کی اہمیت اب پہلے سے کہیںزیادہ ہے۔ آئی ایس او 27001سرٹیفکیشن کا حصول اندرونی اور بیرونی صارفین سے ہماری وابستگی میں اضافہ کرے گا جن کی سلامتی پاک قطر تکافل کی اوّلین ترجیح ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پروفیشنل سروسز رسک ایسوسی ایٹس کاشف حسن نے کہاکہ آئی ایس او 27001سرٹیفکیشن کا حصول جدید ترین حفاظتی معیارات کے ساتھ صارفین کی معلومات اور اعدادوشمار کو بہتر طریقے سے محفوظ رکھنے کے پاک قطر تکافل گروپ کے عزم کا اظہار ہے۔آئی ایس او /آئی ای ایس 27001:2013 کی سرٹیفکیشن پاک قطر تکافل گروپ کیلئے اہم سنگِ میل ہے اور کاروبارکی حفاظت کیلئے اس کی جامع اور شفاف قیادت کی کوششوں کا اہم جزہے۔پاک قطر تکافل گروپ اپنے شرکاء کو بہترین خدمات فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔