پی آئی اے کا  4جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ

کراچی(کامرس رپورٹر) قومی ایئرلائن نے کم ایندھن خرچ کرنے والے 4 جدید ایئر بس 320 طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن نے کم ایندھن خرچ کرنے والے 4 جدید ایئر بس 320 طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی آئی اے نیرو باڈی کے 4 نئے جہاز 6سالہ ڈرائی لیز پر حاصل کرے گا، 4 نئے طیارے آنے کے بعد پی آئی اے کے فضائی بیڑے کی تعداد 34ہوجائے گی۔ ترجمان پی آئی اے  نے بتایاکہ جولائی کے وسط میں پہلا ایئر بس 320 پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوگا، دوسرا طیارہ اگست میں شامل ہوجائے گا، مزید 2 طیارے اکتوبر اور دسمبر پی آئی اے کو مل جائیں گے۔ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کاروباری ضروریات کے مطابق نئے طیارے حاصل کررہی ہے، پی آئی اے بزنس پلان میں 8سے زائد طیارے شامل کرنے کی منصوبہ بندی ہے، پی آئی اے کے ہوائی بیڑے میں بوئنگ 777 طیارے بھی شامل کیے جائیںگے۔