آئی بی اے کراچی اور آغا خان یونیورسٹی کاصحت  اور تعلیم کے شعبوں میں تحقیق پر اشتراک

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )آئی بی اے کراچی اور آغا خان یونیورسٹی نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں تحقیق میں تعاون کے لئے مفاہمتی یادشت پر دستخط کئے۔ایگزیکٹو  ڈائریکٹر آئی بی اے کراچی ، ڈاکٹر ایس اکبر زیدی اور وائس پرووسٹ اے کے یو ، ڈاکٹر انجم ہلائی نے یادشت پر دستخط کئے۔اس مفاہمت نامہ سے دونوں اداروں کے مابین استاذہ، محقیقین اور طلباء کو مشترکہ تحقیقی منصوبوں، تربیتی اور ترقیاتی پروگراموں اور پیشہ وارانہ افراد کے ساتھ کام کرنے کے مواقع مہیا ہوںگے۔ڈاکڑ ذیدی کا اس معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دونوں ادارے عالمی اورعلاقائی سطح پر بگ ڈیٹا، معلوماتی ذخائراور تربیتی مہارت کے ساتھ پیشہ وارنہ وسائل کے تبادلہ سے مستفید ہوپائیں گے۔