کرونا سے لڑنے کیلئے یکساں ملک گیر پالیسی تشکیل دی جائے، پی ایم اے

کراچی ( نیوز رپورٹر ) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کرونا وائرس سے لڑنے کیلئے ایک یکساں پالیسی تشکیل دی جائے اور کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ڈبلیو ایچ او کی ہدایات کے مطابق مکمل سخت لاک ڈائون لاگو کیا جائے یا پھراسمارٹ لاک ڈائون سخت ایس او پیز کے تحت لاگو کیا جائے ، کرونا کے تمام مریضوں کا علاج پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی مفت کیا جائے یا پھر حکومت ان پرائیویٹ ہسپتالوں میں ہونے والے علاج کے اخراجات حکومت برداشت کرے۔جب تک کرونا وائرس جیسی وباء کا سامنا ہے لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے اورکوئی دواء یا صحت سے متعلق اشیاء مستند معالج کے نسخہ کے بغیر فروخت نہ کی جائیں۔ عید الاضحی کی آمد پر کوئی بھی مویشی منڈی شہروں کے اندر قائم نہ کی جائے اورقائم شدہ منڈیوں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کر وایا جائے۔سیکریٹری جنرل پی ایم اے سینٹر ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاد نے سربراہ ایدھی فاوئڈیشن فیصل ایدھی ،کو چئیرپرسن ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان عظمی نورانی ،ریزیڈینٹ ڈائریکٹر عورت فائونڈیشن مہناز رحمن ،ممبر پبلک انٹرسٹ لاء ایسوسی ایشن آف پاکستان انور کاشف ممتاز ،ممبر نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس پاکستان انیس ہارون، ڈاکٹر قاضی محمد واثق ،ڈاکٹر محمد عثمان ماکو اورڈاکٹر عبدالغفور شورو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کورونا کی وباء موجود ہے پاکستان میں کسی بھی دوائی کی کمی واقع نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں کرونا وائرس کی صورتحال دن بہ دن خراب ہوتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے کرونا کے مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اس ابتر صورتحال کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہمارے ملک میں کرونا وائرس کے پھیلائو پر قابو پانے کیلئے ابھی تک کوئی یکساں پالیسی تشکیل نہیں پائی ۔وفاقی اور صوبائی حکومتیں متفق نظر نہیں