بغدادی‘ پاپوش نگر اور بریگیڈ پولیس کے چھاپے‘8 ملزمان گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر)بغدادی ،پاپوش نگر اور بریگیڈ پولیس کے چھاپے ،8ملزمان گرفتار۔تفصیلا ت کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بغدادی پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 5جواری آفتاب عبدالغفار ،عارف ،فیصل اور مجید کو گرفتار کر کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم اور الات قمار بازی برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔پاپوش نگر پولیس نے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے ملزم سمیت 2ملزمان عمیر قریشی اور واجد کو گرفتار کر کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ۔ادھر بریگیڈ پولیس نے اسٹریٹ کرمنل ملزم حمید ہارون کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔