جامعہ کراچی سے موٹر سائیکل چورگروہ کا4 رکنی گینگ پکڑا گیا

کراچی(کرائم رپورٹر) مینہ ٹائون پولیس نے جامعہ کراچی کے پارکنگ ایریا میں کارروائی کرکے موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے چار رکنی گروہ کو گرفتار اوران کے قبضے سے دو مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان وصی اللہ‘ اختر‘ مجید اور شیر اللہ جامعہ کراچی اوردیگر عوامی مقامات سے موٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث ہیں ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔