سی 130 طیارے میں آگ بھڑک اٹھی‘ نور خاں بیس پر ہنگامی لینڈنگ

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) جمعہ کے روز نور خان ائر بیس راولپنڈی میں پاک فضائیہ کے ایک سی ون تھرٹی میں میں آگ بھڑک اٹھی۔ فضائیہ کے پریس بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’’پاک فضائیہ کے ایک C-130 طیار ے نے پی اے ایف بیس نور خان پر ہنگامی لینڈنگ کی ۔ طیارے پر لگی آگ کو بجھا لیا گیا۔ جہاز پر موجود تمام عملہ محفوظ رہا۔ اس حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک بورڈ آف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ــ‘‘ ذرائع کے مطابق بیس کی انتظامیہ نے دن اڑہائی بجے ریسکیو 1122 کو بھی ہنگامی مدد کیلئے طلب کیا۔ دستیاب اطلاعات کے مطابق آگ سے طیارے کو خاصا نقصان پہنچا تاہم ہواباز سمیت عملہ محفوظ رہا۔

سی 130