صنعتوں کمرشل صارفین کو 3 ماہ گیس کی فراہمی بند کرنے کی تجویز
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیٹرولیم ڈویژن نے اقتصادی رابطہ (ای سی سی) کوصنعتوں اور کمرشل صارفین کے لیے موسم سرما میں 3 ماہ کیلئے گیس کی فراہمی بند کرنے کی تجویز دی ہے۔موسم سرما میں گھریلو صارفین کو گیس بحران سے بچانے کیلئے پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے سفارشات اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہیں۔ای سی سی کو بھیجی جانے والی سفارشات کے مطابق گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی اولین ترجیح قراردی گئی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر پاور پلانٹس کو رکھا گیا ہے۔صنعتوں اور کمرشل صارفین کو دسمبر ،جنوری اور فروری میں گیس کی فراہمی معطل رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی سفارشات کی حتمی منظوری بارہ نومبر کو دے گی۔واضح رہے کہ پاور ڈویژن کی سفارشات کی منظوری کی صورت میں بھی سردیوں میں گیس کی قلت ڈیڑھ ارب کیوبک فٹ رہنے کا امکان ہے، کیونکہ گیس کی طلب 7 ارب جبکہ دستیاب گیس ساڑھے پانچ ارب کیوبک فٹ رہے گی۔
صنعتوں گیس فراہمی بند