ریلوے کا عیدالاضحی کے موقع پر 65برس سے زائد افراد کو مفت سفر ی سہو لت دینے کا اعلا ن

لاہور (آن لائن) پاکستان ریلوے نے بڑی عید(عیدالاضحی) پر اپنے بڑی عمر کے مسافروں کے لیے بڑا اعلان کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق 65برس سے زائد عمر کے مسافر عید کے پہلے اور دوسرے روز مفت سفر کریں گے۔ مفت سفر کی یہ سہولت 22اور 23اگست کو تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر دستیاب ہوگی۔ 65سال سے زائد عمر کے شہریوں کو ریزرویشن اور ٹکٹ کے حصول کے لیے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔