A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: A non well formed numeric value encountered

Filename: controllers/Epaper_page.php

Line Number: 454

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: A non well formed numeric value encountered

Filename: controllers/Epaper_page.php

Line Number: 465

ePaper News Apr 25, 2018, کراچی, Page 8,

کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹر کے امتحانات شروع

کراچی (نیوز رپورٹر) کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹر کے امتحان کا آغاز ہوگیا۔ تمام تر اقدامات کے باوجود نقل کا خاتمہ اس سال بھی ممکن نہ ہوسکاتاہم اندرون سندھ کی نسبت کراچی میں ’’بوٹی مافیا‘‘کی سرگرمیاں بہت ہی محدود پیمانے پر نظر آئیں۔ امنگل کو بارہویں جماعت کا زولوجی کا پیپر تھا۔امتحان کے آغاز سے پندرہ منٹ قبل واٹس ایپ پر پیپر آؤٹ ہونے کی خبریں اگرچہ میڈیا کی زینت بنی رہیں تاہم امتحانی مراکز میںنہ صرف طلبا بلکہ سپر ویجی لینس آفیسرز، سینٹر کنٹرول آفیسرز، سینٹر سپرنٹنڈنٹس، امتحانی عملے اور اساتذہ کے لئے بھی موبائل فون ممنوعہ بنائے جانے کے سبب بوٹی مافیا پیپر آؤٹ ہونے کا فائدہ نہ اٹھا سکی۔ مجموعی طور پر امتحانات کا پہلا روز پرامن رہا۔ کراچی بورڈ کی ویجیلنس ٹیموں کے علاوہ سیکریٹری کالج ایجوکیشن پرویز احمد سیہڑ نے چیئرمین بورڈ پروفیسر انعام احمد کے ہمراہ مختلف امتحانی سنٹروں کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ واضح رہے کہ اس برس انٹر کے امتحانات میں ایک لاکھ 11ہزار 887طلبہ و طالبات شریک ہوں گے جبکہ شام کی شفٹ میں دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ گروپس کے امتحانات ہوں گے جس میں 82ہزار 937 امیدوار شرکت کریں گے۔ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء کیلئے صبح اور شام کی شفٹوں میں مجموعی طور پر 221 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جس میں 64امتحانی مراکز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
انٹر امتحان