شہداد کوٹ میں وارداتیں بڑھ گئیں

شہداد کوٹ(نامہ نگار) ایس ایچ او میران خان درانی کے تبادلے کے بعد شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور نو تعینات ایس ایچ او مہتاب عباسی حالات کنٹرول کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ شہریوں نے ایس ایس پی قمبر شہداد کوٹ ڈاکٹر اسد اعجاز مالہی سے میران خان درانی کو دوبارہ تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔