تحقیق کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے اعلیٰ تعلیم ہی تمام مسائل کا حل ہے گورنر سندھ

تحقیق کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے اعلیٰ تعلیم ہی تمام مسائل کا حل ہے گورنر سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ محمد زبیر نے انسٹییٹوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے جلسہ تقسیم اسناد 2017ءمیں شرکت کی‘ معروف ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر عطاءالرحمن‘ آئی بی اے کے ڈین اور ڈائریکٹر ڈاکٹر فرخ اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کانووکیشن میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 850 طالب علموں کو اسناد تفویض کی گئیں۔ گورنر سندھ نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہاکہ وہ اپنی مادر علمی میں آ کر بے حد مسرت محسوس کر رہے ہیں۔ گورنر سندھ نے کہاکہ اپنی کارکردگی اور خدمات کے باعث آئی بی اے فخر پاکستان کہلائے جانے کا مستحق ہے جبکہ انسٹیٹیوٹ میں جدید دور کے مطابق نصابی مواد کا استعمال لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہاکہ اعلیٰ تعلیم ہمارے تمام مسائل کا حل ہے کیونکہ اعلیٰ تعلیم کے بغیر کو ئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا اسی لئے اعلیٰ تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ جامعات میں تحقیق کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے معروف ماہر تعلیم اور استاد پروفیسر ڈاکٹر عطاءالرحمن کو