نہم جماعت کی مارک شیٹس آج جاری ہونگی

کراچی (نیوز رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 2017ء کے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ون (جماعت نہم) سائنس گروپ ریگولر کی مارکس شیٹس جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ متعلقہ تاریخوں کو اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بورڈ آفس میں پہلی منزل بلاک B کانفرنس ہال سے صبح 9:30 بجے سے شام 5 بجے کے دوران مارکس شیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔