فیڈرل گورنمنٹ کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ


اسلام آباد(نا مہ نگار)کالج اساتذہ نے گذشتہ روزاسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز (پوسٹ گریجویٹ)ایف سیون ٹو کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ان کا کہنا تھا کہ ہمارے احتجاج کی وجہ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای)کی تعلیم مخالف اور اساتذہ دشمن پالیسیاں ہیں۔ احتجاج سے قبل فیڈرل گورنمنٹ کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کا ہنگامی اجلاس ہوا اور فیصلہ کیا گیا کہ کالج اساتذہ ابتدائی طور پر بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج شروع کریں گے۔ آنے والے دنوں میں احتجاج میں شدت آئے گی۔ کالج اساتذہ کالجوں کے لیے علیحدہ ہائر ایجوکیشن کے قیام کا مطالبہ کر رہے تھے جو براہ راست وفاقی وزارت تعلیم کے کنٹرول میں ہو۔ایف جی سی ٹی اے کی صدر ڈاکٹر رحیمہ رحمن نے کہا، ایف ڈی ای کی امتیازی پالیسیاں ہمارے وفاقی کالجوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔