• news

  پاکستان میں غیر رجسٹرڈ اسکولوں کا رجحان عام ہے،رپورٹ


اسلام آباد(نا مہ نگار)ادارہ تعلیم، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو)کے مشترکہ تعاون سے ادارہ تعلیم و آگہی کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف ہواہے کہ پاکستان میں غیر رجسٹرڈ اسکولوں کا رجحان عام ہے،ملک کے 18 فیصد تعلیمی ادارے متعلقہ اداروں کی طرف سے رجسٹرڈ نہیں ہے جن میں 14 فیصد پرائمری اور چار فیصد میٹرک لیول کے سکول شامل ہیں،گذشتہ روز جاری ہونے والی ایک رپورٹ کا عنوان گلوبل ایجوکیشن مانیٹرنگ رپورٹ 2022، تعلیم میں غیر ریاستی عناصر،کس نے پایا۔۔کس نے کھویاتھا۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کے تیزی سے پھیلا کے لیے مضبوط نگرانی کی ضرورت ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ معیار خطرے میں نہ پڑیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ راولپنڈی کے کل 5000 سکولوں میں سے دو تہائی پرائیویٹ سکولوں کی کوئی رجسٹریشن نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن