قائد اعظم کی 11 اگست کی تقریر ہی امورمملکت چلانے کی بنیاد ہے:نیئر بخاری
اسلام آباد (خبر نگار)قائد اعظم کی گیارہ اگست کی تقریرآئین پاکستان کی بنیاد ہے آئین میں دیئے گئے پیمانے کی بنیاد پر سب شہریوں کے حقوق حقوق برابر ہیں قائد اعظم کی گیارہ اگست کی تقریر ہی امورمملکت چلانے کی بنیاد ہے پیپلز پارٹی کے ہر دور میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھائے گئے پارلیمنٹ میں اقلیتوں کی نشستوں میں اصافہ پیپلز پارٹی کا اعزاز ہے پیپلز پارٹی کی قیادت اقلیتوں کے حقوق اور برابری میں یقین رکھتی ہے، سید نیرہم ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرتے رہے گے، ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کی سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری اور نائب صدر شیری رحمان نے پاکستان پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ اسلام آباد کے زیر اہتمام اقلیتوں کے قومی دن کے حوالے سے تقریب کے شرکا سے خطاب میں کیا وفاقی وزیر سینٹر شیری رحمن نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے 11اگست کادن اقلیتوں کو قومی دن منانے کا اعلان کیااقلیتیں ہمیشہ استحصال اور محرومی کا شکار رہی ہیں اقلیتوں کو پاکستان کا برابر کا شہری سمجھا جائے اقلیتوں کے حقوق جناح کی 11 اگست کی تقریر سے آئین میں منتقل ہوئے ہیں، شیری رحمان نے مزید کہا کہ ہم سب شہری برابر ہیں، کوئی اونچ نیچ اور تفریق نہیں رکھا جانا چایئے اقلیتی برادری کی تعلیم صحت کے شعبے میں گراں قدر خدمات ہیں تقریب میں سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نئیر حسین بخاری، انچارج سینٹرل سیکرٹریٹ سید سبط الحیدر بخاری ترجمان سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی راجہ نورالہی چوہدری کامران منصور یاسین روحیل اشتیاق سہیل رومی سلامت کھوکھر دانیال اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نیئر بخاری