سول سوسائٹی کی نمائندہ تنظیمیں آج انسداد تمباکو کا عالمی دن منائیں گی

اسلام آباد(خبر نگار)تمباکو نوشی کے مضر اثرات کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لئے 31مئی کو پچاس سے زائد  سول سوسائٹی کی نمائندہ تنظیمیں کولیشن فار ٹوبیکو کنٹرول کے بینر تلے انسداد تمباکو کا عالمی دن منائیں گی ۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی عالمی ادارہ صحت کی جانب سے انسداد تمباکو کا عالمی دن منایا جائے گا جس میں عالمی ادارہ صحت کے اس سال کے نصب العین ’’ماحول کو محفوظ بنائیں ‘‘کو اجاگر کیا جائے گا ۔