ای سگریٹ‘ ویپ اور دیگر مصنوعات پر بین لگا یا جائے:سول سوسائٹی 

اسلام آباد(خبر نگار)سول سوسائٹی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ تمباکوکی نئی مصنوعات جیسے ای سگریٹ ، ویپ اور دیگر مصنوعات پر بین لگا یا جائے حکومت پر زور دیا کہ وہ تمباکو کے استعمال کیساتھ ساتھ تمباکو انڈسٹری کی جانب سے نئی مصنوعات کے استعمال کو کنٹرول کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں جو خاص طور پر ہمارے نوجوانوں میں تباہی پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ تمباکو کی صنعت کے خلاف کریک ڈان کرے اور ان پر مکمل پابندی عائد کی جائے ان خیالات کا اظہارسوسائٹی فار الٹرنیٹو میڈیا اینڈ ریسرچ "پائیدار تمباکو کنٹرول پالیسی کے لیے حکومت اور سول سوسائٹی کا کردار" کے عنوان سے ایک سیمینار  میں مقررین نے کیا ۔ مقررین میں ڈاکٹر منہاج سراج، پراجیکٹ ڈائریکٹر، ٹوبیکو سموک فری کیپٹل، ڈاکٹر ثمرہ مظہر ڈپٹی ڈائریکٹر ،نیشنل فوکل پوائنٹ برائے ڈبلیو ایچ او ایف سی ٹی سی ، حکومت پاکستان، ۔  مظہر عارف، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سوسائٹی فار الٹرنیٹو میڈیا اینڈ ریسرچ، شہزاد عالم، پروگرام منیجر ڈبلیو ایچ او، اور خرم ہاشمی، سینئر ٹیکنیکل ایڈوائزر، دی یونین شامل تھے ۔