تمباکو سے ملک میں100سے زائد افراد ہلاک ہوتے ہیں، ذیشان دانش

 اسلام آباد( نامہ نگار) تمباکو کا استعمال دنیا میں موت کی ایک بڑی وجہ ہے۔ پاکستان میں تمباکو سالانہ 160،100 سے زائد افراد کی ہلاکت کا باعث بنتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے تحت ایف سی ٹی سی (FCTC) کے رکن ممالک اپنے اپنے ملک میں تمباکو کنٹرول کے لیے پالیسی سازی کے ذمہ دار ہیں ایف سی ٹی سی ممبر ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ تمباکو کنٹرول کے لیے طویل مدتی، پائیدار و مستحکم پالیسیاں اپنائیں اس ضمن میں عالمی ادارہ صحت اور دیگر بین الاقوامی ادارے ٹوبیکو کنٹرول کے لیے مالی اور تکنیکی مدد فراہم کر رہے ان کاکردار قابل تعریف ہے لیکن، وفاقی اور صوبائی سطح پر پائیدار، مستحکم و طویل مدتی قومی انسداد تمباکو پالیسی یا حکمت عملی کے لیے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت پاکستان صحت کے دیگرمسائل کی طرح تمباکو کنٹرول کے لیے اپنے بجٹ میں الگ سے فنڈ مختص کرے تاکہ اس وبا پر قابو پانے کے لئے تمباکو کنٹرول سیل اور وزارت صحت کا انحصار عالمی اداروں پر کم سے کم ہو۔ ان خیالات کا اظہار کولیشن فار ٹوبیکو کنٹرول کے پراجیکٹ کوآرڈینیٹر ذیشان دانش نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمباکو کنٹرول سیل،وزارت صحت کی لیڈر شپ انسداد تمباکو کے حوالے سے فعال کردار ادا کر رہی ہے۔تمباکو کے استعمال کی وبا پر قابو پانے کے لیے قانون سازی اور ریگولیٹری اقدامات کاموثر طریقے سے نافذ کرنا ضروری ہے۔