پیرودہائی طالبہ زیادتی کیس، ملزم شاہنواز کی درخواست ضمانت منظور ، رہائی کا حکم
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی وارث جاویدنے تھانہ پیرودہائی کے علاقے میں واقع مدرسے میں 16 سالہ طالبہ سے مبینہ جنسی زیادتی اور تشددکے مقدمہ میںملزم شاہنوازکی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 1لاکھ روپے مچلکوں پر رہائی کا حکم دیا ہے گزشتہ روز سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے دلائل دیئے ،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت منظور کرلی، تھانہ پیرودھائی پولیس نے متاثرہ طالبہ مسکان نثارکی والدہ روبینہ گل کی مدعیت میں17 اگست کومقدمہ نمبر879درج کیا تھا اور ملزم گرفتاری کے بعد جیل میں تھا۔