اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام یوم آزادی آگاہی واک آج ہوگی

اسلام آباد(نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم کا کہنا ہے کہ آزادی کو منانے کے لیے ایک دن کافی نہیں، پورے ماہ تقریبات کا انعقاد کرینگے، نئی نسل کو آزادی کا مفہوم سمجھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران آگاہی واک ، مکالمے، ملی نغموں، تقاریر، بیت بازی، پینٹنگ اور مضمون نویسی کے مقابلے، شجر کاری، پرچم کشائی، کیک کٹنک اور تقسیم انعامات و دیگر تقریبات ہونگی۔ شیڈول کے مطابق آگاہی واک آج کو ہوگی جس کی قیادت وائس چانسلر کرینگے۔