ریکٹر اسلامی یونیورسٹی سے ممبر قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی کی ملاقات

اسلام آباد(نا مہ نگار)ریکٹربین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی سے ممبر قومی اسمبلی و چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے انسدادِ منشیات مولانا صلاح الدین ایوبی اور ممبر بلوچستان اسمبلی اصغر خان ترین نے ملاقات کی، ملاقات میں بلوچستان کے طلبا کو اعلی معیاری تعلیم کے حصول کے مواقعوں، جامعات کے انسدادِ منشیات میں کردار اورباہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر مولانا صلاح الدین ایوبی نے اسلامی یونیورسٹی کی خدمات کو سراہتے ہوے معاشرے کی خدمت میں اس کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ترقی کرتے اس اہم تعلیمی ادارے کے مقاصد کے حصول کے لیے ہر فورم پر حمایت اور تعاون فراہم کیا جاے گا۔ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے اس موقع پر جامعہ کے وژن، مستقبل کے اہداف اور تحقیق و مکالمہ کی سرگرمیوں بارے آگاہ کیا اور بتایا کہ جامعہ دور درازکے علاقوں کے طلبا و طالبات کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔