سی پیک،اومان پاکستان کا بڑا تجارتی پارٹنر بن سکتا ہے ، احسن وگن

اسلام آباد(نا مہ نگار) اومان میں تعینات پاکستانی سفیر احسن وگن نے کہا ہے کہ سی پیک کی تکمیل کے بعد اومان پاکستان کا بڑا تجارتی پارٹنر بن سکتا ہے ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے تجارتی وفود کے تبادلے انتہائی ضروری ہیں۔ اومان میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام آن لائن سمینار کا انعقاد کیا گیا، اومان میں پاکستانی سفیر احسن وگن،اسلام آباد میں اومانی سفیر شیخ محمد عمر المرحون ، ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر حنیف لاکھانی،اومان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئریدا الصالح نے شرکت کی ،امینار سے خطاب کرتے ہوئے اومان میں پاکستانی سفیر احسن وگن نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل کے بعد اومان پاکستان کا بڑا تجارتی پارٹنر بن سکتا ہے ،پاکستانی سفیر نے گوادر اور سی پیک میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا،انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے تجارتی وفود کے تبادلے انتہائی ضروری ہیں، دونوں ممالک میں تجارتی نمائشوں کے انعقاد سے تجارت کو فروغ حاصل ہو گا،اومان چیمبر آف کامرس کے صدر  ا نجینئریدا الصالح نے کہا کہ  اومان نے سرمایہ کاری کے قوانین کو کاروبار دوست بنایاہے۔