چینی سفیر نونگ رونگ گوادر کا  پہلا خصوصی دورہ کریں گے

چینی سفیر نونگ رونگ گوادر کا  پہلا خصوصی دورہ کریں گے

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کینئے سفیر نونگ رونگ دیگر عہدیداروں کے ہمراہ  گوادر کا خصوصی دورہ کریں گے۔ واضح رہے کہ گوادر بندرگاہ کو سی پیک میں مرکزی مقام حاصل ہے جو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو کا ایک اہم منصوبہ ہے۔امید ظاہر کی جارہی ہے کہ یہ اعلی سطحی دورہ سی پیک کی اعلی معیاری تعمیر کو یقینی بنانے کے لئے نیک شگون ثابت ہوگا۔