کراچی: سول ایوی ایشن، لائسنسنگ برانچ کا ریکارڈ جلانے کی کوشش، مشتبہ شخص گرفتار

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سول ایوی ایشن لائسنسنگ برانچ کراچی میں مشتبہ شخص داخل ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر سکیورٹی عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔ مشتبہ شخص نے کمرے کو بند کر کے اہم ریکارڈ جلانے کی کوشش کی۔ سکیورٹی اہلکاروں نے شیشے کے دروازے کو توڑ کر ملزم کو حراست میں لے لیا۔