پاکستان کو سرسبز‘ صاف بنانے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا: صدر علوی

پاکستان کو سرسبز‘ صاف بنانے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا: صدر علوی

راولپنڈی ( آن لائن )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر سے تھیلیسیمیا کے مرض کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے، تھیلیسیمینا ژکے سد باب کے لئے ہر مملکن اقدامات کرنے ہوں گے، وزیر اعظم نے بھی شعبہ صحت کو اولین ترجیح بنایا ہے، صحت کے بجٹ کو بڑھایا گیا ہے، پاکستان کو سر سبز اور صاف بنانے کے لئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے14 ویں نیشنل تھیلیسیمیا کانفرنس اینڈ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے سد باب کے لئے ہر مملکن اقدامات کرنے ہوں گے۔ تھیلیسییمیا کے مرض کی روک تھام کے حوالے ایران کی مثال ہمارے سامنے ہے۔ وزیر اعظم نے بھی شعبہ صحت کو اولین ترجیح دی ہے۔صحت کے شعبہ کا بجٹ بڑھایا گیا کم نہیں کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تھیلیسیمیا کے ایک لاکھ مریض ہیں۔ تھیلیسیمیا کے مریضوں کی فلاح کے لئے کام کرنا نیک عمل ہے۔ معاشرے میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کی فلاح کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے۔