منشیات اور اس کے اجزاء کی نشاندہی کرنے والی کٹس اے این ایف کے حوالے
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) منشیات و جرائم سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے (یو این او ڈی سی) کے پاکستان میں کنٹری آفس نمائندہ سیزر گیوڈیس اور جاپان سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن یوسوکی شینڈو نے 200 کے قریب منشیات اور اس کے اجزاء کی نشاندہی کرنے والی کٹس انسداد منشیات فورس ( اے این ایف) کے حوالے کی، اس حوالے سے راولپنڈی میں اے این ایف ہیڈکوارٹر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔یو این او ڈی سی ٹیسٹ کٹس کو لیبارٹری اینڈ سائنٹیفک سیکشن، ڈویژن آف پالیسی اینالیسس اینڈ پبلک افئیر نے تیار کیا جسے جاپان کی مدد سے چلنے والے یو این او ڈی سی پراجیکٹ کے تحت فراہم کیا گیا جس کا مقصد منشیات کی غیر قانونی سمگلنگ اور متعلقہ منظم جرائم کے خلاف سرحدی سیکورٹی کو مضبوط بنانا ہے۔