’’گدھوں کی خوبصورتی کا مقابلہ‘‘ 26 اپریل کو ہوگا
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) ڈائریکٹرمحکمہ لائیوسٹاک راولپنڈی ڈویژن کی ہدایات پر ’’گدھوں کی خوبصورتی کا مقابلہ‘‘ 26 اپریل بروز جمعرات راولپنڈی کی یونین کونسل بجنیال میںمنعقد ہوگا جس کا مقصد مویشی پال حضرات میں جانوروں کی دیکھ بھال ، خوراک اور صحت کے معیار کوبہتر بنانے کے لئے آگاہی پیدا کرنا ہے - ڈائریکٹرمحکمہ لائیوسٹاک ڈاکٹر شاہد سجاد اصغر نے اس حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس موقع پر مویشی پال حضرات کے لئے موبائل ٹریننگ سکول میںتربیتی پروگرام کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے- انہوں نے کہا کہ مقابلے کے اختتام پر لوگوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔