حاجی شریف کا صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) معروف سیا سی و سماجی شخصیت حاجی راجہ محمد شریف کو نسلر یونین کونسل 15نے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر تے ہو ئے ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم شروع کر دی انہوں نے کہا الیکشن لڑنے کا فیصلہ اہل علاقہ کے پروز اصرار پر کیا الیکشن میں کامیاب ہو کر حلقے کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروں گا جھوٹے وعدوں کا قائل نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتا ہوں ،کرپٹ ما فیا کو الیکشن میں عبرت ناک شکست ہو گی عوام کی خدمت میر امشن ہے اور اس کی تکمیل کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھوں گا۔