شعبہ تعلیم اوراساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جارہے ہیں،قمرالاسلام راجہ

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن انجینئرقمرالاسلام راجہ نے کہا ہے کہ شعبہ تعلیم اوراساتذہ کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کررہے ہیں۔ راولپنڈی آرٹس کونسل میںسکالرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ممبران پنجاب اسمبلی زیب النساء اعوان اورلبنیٰ ریحان پیرزادہ بھی بطورمہمانِ خاص شریک تھیں۔ چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن انجینئرقمرالاسلام راجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی باراساتذہ کے سکیل اپ گریڈ کیے ہیں جبکہ محکمانہ ترقی سنیارٹی کی بجائے ٹریننگ اورقابلیت سے منسلک ہوگی تاکہ حقدارکواس کا حق مل سکے۔انھوں نے کہا کہ اساتذہ کوچاہیے کہ اداروں کوسرکاری سمجھ کرنہیں بلکہ اپنا سمجھ کرتعلیم کا فریضہ انجام دیں۔انھوںنے اساتذہ کے تمام مسائل حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ممبرپنجاب اسمبلی زیب النساء اعوان نے کہاکہ پنجاب حکومت معیارتعلیم کوبہتربنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے تاکہ تعلیم میں تفریق کے معیارکوختم کیا جا سکے۔ممبرپنجاب اسمبلی لبنیٰ ریحان پیرزادہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی تعلیم میں خصوصی دلچسپی کی بدولت سرکاری تعلیمی اداروں کا امیج بہترہوا ہے اورسکول میں انرولمنٹ بڑھی ہے۔کنونشن سے ،چیئرمین سکالرزیونٹی ملک ذوالقرنین،شیرمحمداعوان،اورنگزیب راٹھور،ممتازعباسی،چیئرمین جرنلسٹ فاونڈیشن پرویزعاصی اوردیگر خطاب بھی نے کیا۔