راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ کا سالانہ امتحان پانچ مئی سے شروع ہوگا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ کا سالانہ امتحان 2018ء پانچ مئی سے شروع ہو رہا ہے جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے تمام امیدواران کو رولنمبر سلپس بھجوا دی گئی ہیں ریگولر امیدواران کی رولنمبر سلپس ان کے اداروں میں آ ن لائن کر دی گئی ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدواران کی رولنمبر سلپس ان کے داخلہ فارمز پر دئیے گئے پتہ پر ارسال کر دی گئی ہیں اگر کسی امیدوار کو رولنمبرسلپ وصول نہیں ہوئی تو ریگولر امیدوار اپنے ادارے سے رابطہ کر کے وصول کرے اور پرائیویٹ امیدواران جن کو رولنمبرسلپ وصول نہیں ہوئی وہ فوری طور پربورڈ آفس میں واقع انٹر برانچ یا کنٹرولر امتحانات کے فون نمبر 051-5450917,0515450918 پر رابطہ کرے کنٹرولر امتحانات عابد حسین کھرل کے مطابق 195امتحانی مراکز تشکیل دئیے گئے ہیں ضلع اٹک میں 31ضلع چکوال میں 41ضلع جہلم میں 26راولپنڈی مفصل میں 44اور رالپنڈی لوکل میں 53امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں تمام امیدواران ڈیٹ شیٹ اور رولنمبر سلپ کے مطابق امتحان دیں گے ۔